چنتامنی:27 /اگست(محمد اسلم؍ایس او نیوز)حلقے میں ہورہا سڑکوں کا تعمیری کام اگر کہیں بھی گھٹیا نظر آیا تو ٹھیکداروں کا نام بلاک لسٹ میں شامل کرکے قانونی کارروائی کی جائیگی یہ وارنگ رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی نے افسران اور ٹھیکداروں کو دی۔انہوں نے آج شہر کے چوڈاریڈی پالیہ،بی سی ایم ہاسٹل ودیگر محلوں میں ہورہا سڑکو ں کے تعمیری کام کا معائنہ کرنے بعد آخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ چنتامنی حلقے میں ہورہے ترقیاتی کام عوام کو اگر گھٹیا نظر آئے فوراََ اُس کی اطلاع مجھے کیاجائے میں ان ٹھیکداروں کے خلاف کاروائی کرونگا۔انہوں نے بتایا کہ ایک کروڈ روپیوں کے فنڈ سے وارڈ نمبر 17میں تار گول راستوں کو بنایا جارہا ہے چنتامنی ٹاون کے ہر محلے کے راستے بہت ہی خوبصورت ہونا چاہئے ٹاون میں ہورہے ترقیاتی کاموں کاہر دن متعلقہ افسران جائزہ لینا چاہئے اگر کام گھٹیا نظر آیا تو کام کو فوراََ ہی روک دینا چاہئے۔انہوں نے بتایا کہ چنتامنی حلقے کی ترقی میں کسی بھی طرح کی سیاست نہیں کی جائے گی ترقیاتی کاموں کو اولین ترجیح دی جائے گی ۔کرشناریڈی نے کہا کہ ملک میں در پیش مسائل کو سلجھانے میں قومی پارٹیاں ناکام ہوگئی ہے پارلیمان کا سیشن بھی دونوں پارٹیوں نے اپنے انفرادی مسائل لیکر بیکار کردیا جس سے کروڑوں روپئے کا خسارہ ہوا ہے ملک کے عوام قومی پارٹیوں کی کارکردگی سے مایوس و بیزار ہوگئے ہیں آئندہ دنوں علاقائی پارٹیاں مضبوط پونگیں ۔کرشناریڈی نے مزید بتایا کہ ملک میں کئی مسائل ہیں ان کو سلجھانے میں قومی پارٹیاں کو دلچسپی نہیں ہے صرف اپنے مفاد کی خاطر پارلیمان کا سیشن کو فضول معاملات کو اُٹھاکر وقت ضائع کیا جس سے کروڑوں روپیوں کا خسارہ ہوا ملک کے عوام قومی پارٹیوں کے رویہ سے ناراض ہوگئے ہیں ۔اس موقع پر رُکن اسمبلی کے ہمراہ بلدیہ صدر اے۔ار۔انور پاشاہ کونسلر شرنیواس ریڈی کونسلر محمد شفیق چندرہ ریڈی ندیم قریشی ٹیپونگر جناردھن منجوناتھ چاری،راگھونات ریڈی سمیت کئی احباب موجود رہے۔